Advertisement
Advertisement
Advertisement

نو سالہ بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

Now Reading:

نو سالہ بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

 

آسٹریلیا میں ایک نو سالہ پست قامت بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بچے نے اپنے قد کی وجہ سے اپنے اسکول کے بچوں کی باتوں اور شرارتوں سے تنگ آکر روتے ہوئے اپنی ماں سے خودکشی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سوشل میڈیا کے ذریعے اس  ننھے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

 ویڈیو کو اب تک 14 ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور لوگ ننھے بچے کی سپورٹ میں آوازیں اٹھارہے ہیں۔

Advertisement

یہ بچہ اسکول میں ساتھ پڑھنے والے بچوں کے رویوں سے اتنا دلبرداشتہ ہوگیا ہے کہ  رو رو کر اپنی ماں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی خواہش کا اظہار کررہاہے۔

اس  بچے کی عمر نو سال ہے لیکن قدرتی طو ر پر قد عمر کی مناسبت سے بڑھا نہیں جس کے باعث اسے روز اسکول میں بچے تنگ  کرتے ہیں۔

Advertisement

یہ ویڈیو بچے کی پریشان اور غمزدہ  ماں نے خود ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

 اس ویڈیو میں سنا اور دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں شکستہ دل کے ساتھ اسے سمجھانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا بچے اس طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرتے ہیں، تاہم بچہ اتنا دلبرداشتہ ہوچکاہے کہ اپنی ماں کو کہہ رہا ہے آپ کو بھی میری کوئی پرواہ نہیں، میں جینا نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ کوئی آکر مجھے ماردے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر