Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

Now Reading:

حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز
وزارت مذہبی امور

سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز ہوگیا ، 13 بینکوں میں فارم چھ مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔

درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کے لیے اسٹیٹ بینک نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اوراتوار یعنی 29 فروری اور یکم مارچ کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری سے 06 مارچ تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کے اجراو و صولی کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تمام مجاز بینکوں کو اطلاع کردی گئی۔

Advertisement

24 فروری سے حج رخواستوں کی منظوری شروع

 کابینہ سے ایک اہم نکتےکی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التواکیاگیا تھا، ہفتہ اور اتوار کوبھی حج فارم وصول کیےجائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج درخواست فارم کو آسان بنایا گیا ہے، حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

اس سے قبل وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو 24 فروری سے حج درخواستیں وصول کرنے سے روک دیا تھا ، اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے جاری سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام متعلقہ بینک وزارت کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔

سرکلر میں کہا گیا تھا کہ تمام بینکس وزارت کے حکم کے مطابق 24 فروری سے کوئی حج درخواست یا رقم وصول نہ کریں، وزارت کی جانب سے درخواستوں کی وصولی اور جمع کروانے کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے نوزائیدہ بچوں کو حج پر لے جانے کی پالیسی جاری کی تھی ، نئی پالیسی کے تحت اس کا اطلاق 5ستمبر2018 کے بعد پیدا ہونے والے بچوں پر ہوگا، نوزائیدہ بچوں کےحج پیکج میں بھی گزشتہ 3سالوں میں دگنا اضافہ سامنے آیا۔

Advertisement

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کا سفری کرایہ مجموعی کرائے کا 10فیصد ہوگا۔

یاد رہے کہ  حج درخواستوں کی وصولی 25 فروری  سے شروع ہو کر 6 مارچ تک جاری رہے گی جب کہ ہفتے اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر