Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک

Now Reading:

راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک
راجستھان میں باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک

بھارت کی ریاست ’راجستھان‘ میں بنڈی ضلع میں کوٹا ڈوسا شاہراہ پر باراتیوں کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگِری اور حادثے میں 24 افراد  ہلاک  ہوگئے۔

لکھیری پولیس اسٹیشن  کے سب انسپکٹر راجندر کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ بس صبح سویرے مادھو پور کو کوٹہ سے کوڈہ جارہی تھی۔ لکھیری پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔

 ریاست راجستھان کے قصبے ’بوندی‘ کے ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ شریواج مینا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس پُل پر سے گزرہی تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھوبیٹھا اور گاڑی دریا میں جاگِری۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 28 مسافر سوار تھے۔

بھارت، کیرالہ میں مسافر بس اور کنٹینرمیں تصادم، 20 افراد ہلاک

شریواج مینا نے بتایا کہ ’گاڑی راجستھان کے شہر کوٹہ سے باراتیوں کو لے کر آرہی تھی کہ راستے میں بس بے قابو ہوکر پُل سے نیچے دریا میں گِر گئی‘۔

Advertisement

علاوہ ازیں واقعے کی تصویروں میں بھی بس کو دریا میں گِرے ہوئے اور قریبی گاؤں کے لوگوں اور ریسکیو کے عملے کو دریا میں سے لاشیں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد  افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس کا ذمہ دار  اکثرگاڑیوں کی خستہ حالت اور بس ڈرائیورز کی لاپرواہی کو قراردیا جاتا ہے۔

گزشتہ مہینے بھی بھارت کے مغربی حصے میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک بس اور رکشہ آپس میں ٹکراگئےتھے اور گاڑی کنویں میں جاگِری تھی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر