سعودی عرب کے شہر الجبیل میں گاڑی پل سےنیچے گرنےسےگاڑی میں سوارچھ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کےعلاقےدمام کےپاس تیزرفتارکار ڈرائیور کے کنٹرول میں نہ رہی اور پل سے نیچے جا گری، گاڑی میں چھ افراد سوار تھے جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے تھا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ہیڈ مرالہ، سیالکوٹ، وہاڑی اور گجرات سے ہے۔ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونےوالوں میں پیشہ کے لحاظ سے تین مستری اور تین مزدور تھے۔ جو گھر سے نکل کر اپنے کام پر جارہے تھے، مرنے والوں کی میتیں الجبیل رائل کمیشن اسپتال میں رکھی گئی ہیں۔
اس کےعلاوہ بورے والہ کے علاقے وہاڑی سے تعلق رکھنےوالے مزدورروزگار کے لیے پاکستان سے ایک ہفتے قبل ہی پہنچا تھا، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لیے پاکستانی کیمونٹی اپنی مدد آپ کے تحت کوششیں کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
