
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف جہاں ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں وہیں ایک دُلہے نے احتجاج کا انوکھا طریقہ اپناتے ہو ئے اونٹ پر سوار ہو کر بارات لے آیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت بھر میں منظور کیا گیا متنازع شہریت قانون کے باعث احتجاج جاری ہے،جس کے باعث مودی سرکار کو نئی دہلی کے الیکشن ہاتھ سے گنوانا بھی پڑے۔
اس دوران پر تشدد مظاہروں کے باعث اب تک 40 کے قریب افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں اوراسی متنازع شہریت قانون کے حوالے سے ریاست کیرالا میں ایک دلہے نے اپنی شادی کے موقع پرمنفرد انداز میں احتجاج کر کے سب کوہی اپنی جانب متوجہ کر لیا ۔
دُلہا اپنی دلہن کو لینے کےلئے جب با رات کے ہمراہ آیا تو شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاجاً اونٹ پر بیٹھ کر پہنچا جبکہ اس نے ہاتھ میں بل کے خلاف ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا۔
با ت صرف یہی ختم نہیں ہو ئی بلکہ بارات میں شامل دُلہا کے دوستوں اور رشتے داروں نے بھی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر انگریزی میں ’شہریت متنازع قانون نا منظور‘ لکھا ہواتھا۔
مسلمان نوبیاہتا جوڑے نےیہ انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی شادی کے دوران متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کیااور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچا نے کی کو شش کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News