Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے، سعودی سفیر

Now Reading:

عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے، سعودی سفیر
مقدس مقامات 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور سیکرٹری مذہبی امور کی آج سعودی سفیر نوا ف بن سید ال مالاكی سے عمرہ زائرین پر پابندی پر سعودی سفارت خانے میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں عمرہ زائرین پر پابندی اور حج کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث آئے جبکہ سعودی سفیر نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین پر پابندی عارضی طور پر ہے۔

ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا ہے کہ جن عمرہ زائرین کے ویزا ایکسپائر ہونے والے ہیں انکے ویزا میں  توسیع کرا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ پابندی صرف پاکستانی زائرین پر عائد نہیں ہے بلکہ 22 اور ممالک بھی شامل ہیں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کے لئے مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی۔

سعودی عرب،عمرہ زائرین کےداخلےپر پابندی عائد

Advertisement

ملاقات میں نورالحق قادری نے کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلے میں سعودی حکومت  کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے  گی اور اسی سلسلے میں اگلے ہفتے پھر سے میٹنگ کرنے پر اتفاق بھی ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حج کے انتظامات کے حوالے سے تمام معاملات نارمل طریقے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نےٹوئٹرپراعلان کرتےہوئےکہاہے کہ عمرےاورمدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کےلیےسعودی عرب میں داخلے پرعارضی طورپرپابندی عائد کی گئی ہےتاکہ لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔

Advertisement

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس معطلی سے کہ کونسے ممالک اس سے متاثر ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحت حکام اس کا فیصلہ کریں گے کہ وائرس کہاں پر خطرناک حد تک ہے۔

دوسری  جانب  حکام نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ فی الحال سعودی شہریوں کو ہمسایہ ممالک جانے یا ان سے واپس آنے کے لیے پاسپورٹ کی جگہ قومی شناختی کارڈ استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر