Advertisement
Advertisement
Advertisement

میری فتح ڈونلڈ ٹرمپ کےخاتمےکاآغازہے،برنی سینڈرز

Now Reading:

میری فتح ڈونلڈ ٹرمپ کےخاتمےکاآغازہے،برنی سینڈرز
نیو ہیمپشائر

 نیو ہیمپشائرمیں پرائمری انتخابات میں ووٹنگ میں ڈیموکریٹک پارٹی سےتعلق رکھنے والے سینیٹربرنی سینڈرزکامیاب ہوگئےہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق امریکاکےصدارتی انتخابات میں نامزدگی حاصل کرنےاورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاسامناکرنے کےلیےنیوہیمپشائرڈیموکریٹک پرائمری میں برنی سینڈرزکودیگرامیدواروں پربرتری حاصل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی ریاست میں اب تک کی ووٹوں کی گنتی کےمطابق بائیں بازوسےتعلق رکھنےوالے   برنی سینڈرزکو 26 فیصدووٹ ملے۔

امریکی نشریاتی ادارےکی جانب سےان کےحق میں نتائج کےاعلان کےبعدبرنی سینڈرزنےاپنےحامیوں سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ ‘میں اس موقع پر نیو ہیمپشائر کی عوام کا اس عظیم فتح پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا’۔

برنی سینڈرزکامزیدکہنا تھاکہ’یہ فتح ڈونلڈ ٹرمپ کےخاتمےکاآغازہے’۔

Advertisement

 انتخابت میں انڈیانا کےسابق میئرپیٹ بوٹیگیگ 24  فیصد ووٹ حاصل  کرکےدوسرےنمبرپرآئے۔تیسرے نمبر پر آنے والی ایمی نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیےجبکہ سابق صدر جو بائیڈن کو صرف 8 فیصد ووٹ پڑے۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق نائب صدرجوبائیڈن نےپہلےہی امید ظاہرکردی تھی کہ وہ نیو ہیمپشائرمیں کامیاب نہیں ہوپائیں گے جیسے وہ گزشتہ آئی او وا میں نہیں ہوپائے تھے۔

وہ اس انتخابات میں 8 فیصد ووٹ کے ساتھ پانچویں نمبرپرآئے۔

اس کارکردگی سے 77 سالہ جو بائیڈن کودھچکا لگےگاجوڈیموکریٹک ٹکٹ میں سرفہرست مقام کے لیے فنڈ جمع کرنے یا اپنے حریفوں میں جوش وخروش بڑھانےمیں ناکام رہے ہیں۔

واضح رہےکہ امریکامیں صدارتی انتخابات کےلیےدونوں بڑی سیاسی جماعتیں ری پبلکن اورڈیموکریٹس کاکس اورپرائمری طریقوں سے امیدوار کی نامزدگی کا انتخاب کرتی ہیں۔

 کاکس طریقہ کارمیں امیدواروں کی پالیسی سننےکےبعدعوام کی رائے پرفیصلہ کیاجاتاہےجبکہ پرائمری طریقہ انتخاب میں عوام اپنے پسندیدہ امیدوارکوووٹ دے کرنامزدگی کے لیے آگےبڑھاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر