
چین میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
چین کے قومی کمیشن صحت کے مطابق ستر ہزار پانچ سو اڑتالیس تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو پانچ افراد ہلاک ہوئے اور تقریباً دوہزار اڑتالیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
قومی کمیشن صحت کی جانب سے مزید 105 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1770 تک پہنچ گئی ہے۔
چین کے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے ہزاروں مریضوں کوطبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ فوج بھی انتظامیہ کی مدد کررہی ہے۔
چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا وائرس کی چین کے بعد اگلی منزل کیا ہوگی، تحقیقات شروع
فلپائن کی وزارت خارجہ کے مطابق جاپان کی شپ میں موجود مزید 27 فلپائنی شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سنگاپورنے بھی مزید تین نئے کیسزکی تصدیق کی ہے۔
علاوہ ازیں تائیوان میں بھی حکومت نے کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
امریکا نے اتوار کے روز جاپان کی ڈائمنڈ پرنسس شپ سے ایک ہفتے سے قرنطینہ میں موجود اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔
امریکی محکمہ صحت کے عہدیداران کے مطابق 40 امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو علاج و معالجے تک جاپان میں ہی رہیں گے۔
پچاس سالہ شخص نے کورونا وائرس کے شبہ میں خود کو مار ڈالا
دوسری جانب مائکروسافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کورونا وائرس کو دنیا کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس افریقہ میں پھیلا تو ایک کروڑ اموات واقع ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی وبا ءنظام صحت ،معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے۔
خیال رہے کہ ہلاکت خیز کورونا وائرس چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، یہ وائرس سانس کے نظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News