Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی نائب صدربرائےخواتین بھی کوروناوائرس کاشکار

Now Reading:

ایرانی نائب صدربرائےخواتین بھی کوروناوائرس کاشکار
ایرانی

ایرانی نائب وزیرصحت کےبعدنائب صدر برائےخواتین وخاندانی امورمیں بھی کروناوائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

 ایرانی میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی نائب صدربرائےخواتین وخاندانی امورمعصومہ ابتکارمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔

 دوسری جانب ترک خبرایجنسی نےدعویٰ کیا ہےکہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کےسربراہ مجتبیٰ زولنوربھی کروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

 خیال رہےکہ کرونا وائرس کےباعث ایران کےسابق سفیر 81سالہ سعید ہادی انتقال کرگئے ہیں ۔مقامی میڈیا کےمطابق وہ تہران کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سعید ہادی ویٹی کن میں بطورسفیرخدمات انجام دے چکے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب ایران میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت نماز جمعہ کے اجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں  ۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہناہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث 31 صوبوں کے  23 دارالحکومتوں اور متاثرہ علاقوں میں نماز جمعہ کے تمام اجتماعات  منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران کے شہر قُم اور مَشہد کی مساجد میں صرف نمازکی اجازت ہےجب کہ اجتماعات پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔

ترجمان کاکہناتھاکہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اداروں سمیت سنیما،پارکس اوردیگرپبلک مقامات بندرکھنےکافیصلہ کیاگیاہےجبکہ کانفرنسزاورایونٹس بھی منسوخ کردیےگیے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کےترجمان نےمزید کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کےلیے 15 میڈیکل لیبس قائم کردی ہیں جوآئندہ ہفتےتک کھول دی جائیں گی۔

واضح رہےکہ  کرونا وائرس کے باعث ایران میں اب تک 26 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ مہلک وائرس نے 245 افراد کو متاثر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر