Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیر کابرقع پہننےپرپابندی عائدکرنےکامطالبہ

Now Reading:

بھارتی وزیر کابرقع پہننےپرپابندی عائدکرنےکامطالبہ
بھارتی وزیر

بھارتی  وزیرنےملک میں  برقع پہننےپرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی   میڈیاکی رپورٹ کےمطابق ریاست اُترپردیش کےوزیرراگو راج سنگھ نے بھارتی حکومت سےمطالبہ کیاہےکہ بھارت میں برقع پہننےپرپابندی عائدکی جائے۔

بھارتی وزیرگوراج سنگھ نےاپنے مطالبے میں یہ الزام بھی لگایاکہ ’ دہشت گرداپنی شناخت چھپانےکےلیےبرقعےکو ایک آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔‘

گوراج سنگھ نے مزید کہا کہ’دہشت گرد برقع پہن کر باآسانی ہمارے ملک میں گُھس سکتے ہیں اور بھارت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، اِس لیے میں ایک بار پھر مودی سرکار سے اپیل کروں گا کہ بھارت میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی جائے۔‘

اُنہوں نےکہا کہ ’جس طرح گزشتہ سال سری لنکا میں برقع پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی اِسی طرح بھارت میں بھی برقع پہننے پر پابندی لگانی چاہیے۔‘

Advertisement

 بھارتی وزیرکامزیدکہناتھاکہ ’برقع پہننے کانظام عرب ممالک سے آیا ہے اور میں بھارتی شہریوں سے کہتا ہوں کہ متحد ہوجائیں اور برقع پر پابندی لگانے پر آواز اُٹھائیں تاکہ ہمارا بھارت دہشت گردوں سے محفوظ رہے۔‘

 دوسری  جانب  بھارتی میڈیا نے خود اپنی رپورٹ میں گوراج سنگھ  کے اس بیان کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ بھارتی وزیر نے اِس طرح کا متنازع بیان دیا ہو،اِس سے قبل بھی گوراج سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’بھارت میں جو بھی مودی سرکار کے خلاف بولے گا اُس کو زندہ دفن کردیا جائے گا۔‘

اُنہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی تنازع پر کہا تھا کہ ’جب بھی ہم چاہیں گے علی گڑھ یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’ہندوستان یونیورسٹی ‘ کردیں گے‘ اور حکومت کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ تصادم میں ملوث افراد کو فوری طور پر ہلاک کیا جائے۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
حماس نےغزہ جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی
امریکہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
پونچھ میں بھارتی فضائیہ پر حملے کی کوئی حقیقت نہیں، سابق وزیراعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر