
مالکان پالتو جانوروں کی شرارتوں سے جہاں محظوظ ہوتے ہیں تو وہیں اکثر اوقات پالتو جانوروں کی حرکتیں مالکان کو مہنگی بھی پڑ جاتی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں پیپر نامی پالتو کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل لی۔
بعد ازاں پیپر کو فوری طور پر ویلی فارم اینیمل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹر نے پیپر کا معائنہ کرنے کے بعد اس کا ایکسرے لیا۔
پیپر کے معدے کے ایکسرے میں مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نمایاں نظر آ رہی تھی۔
جانوروں کے ڈاکٹر نے پالتو کتے پیپر کو ایک ایسی دوائی کھلائی جس سے اس کو قے آئی اور اس قے کے ذریعے کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی اُگل دی۔
اگر آپ کے پاس بھی کوئی پالتو کتا یا بلی ہے تو آپ بھی اس کے ساتھ محتاط رہیں اور اس کے سامنے جیولری یا دیگر قیمتی سامان رکھنے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News