Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین ،کوروناوائرس سےمتاثرنومولودکاپہلاکیس

Now Reading:

چین ،کوروناوائرس سےمتاثرنومولودکاپہلاکیس
ڈاکٹروں

چین میں بچےکی پیدائش کے 30 گھنٹےبعد کوروناوائرس  کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ متاثرہ خاتون کے ہاں 2 فروری کو بچے کی پیدائش ہوئی۔

 چینی میڈیا کےمطابق چین کےشہر ووہان کےمقامی ہسپتال میں پیداہونےوالےبچےمیں پیدائشکے30 گھنٹےبعدہی مہلک وائرس  کوروناوائرس کی تشخیص  ہوئی ہےاوریہ اس بیماری سےمتاثرہونےوالےافرادمیں سب سےکم عمرمریض ہے۔

ڈاکٹروں کاکہناہے کہ متاثرہ خاتون کے ہاں 2 فروری کو بچے کی پیدائش ہوئی اور نومولود کا 30 گھنٹے بعد ہی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ بچے کی پیدائش سے قبل والدہ کے تمام ضروری ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ بچےمیں یہ بیماری کیسے منتقل ہوئی۔

ووہان چلڈرن ہسپتال کےڈاکٹروں نےنومولود کےحوالےسےکہاکہ ان کی حالت ٹھیک ہے، بخاراورکھانسی کے اثرات بھی نہیں ہیں لیکن سانس لینےمیں دشواری ہےاورسینےکےایکسرے میں انفیکشن دیکھاگیاہے، اس کےعلاوہ جگرمیں مسئلہ ہے۔

Advertisement

ووہان چلڈرن ہسپتال سے جاری رپورٹ کے مطابق نومولودمیں وائرس کی موجودگی کادوسراکیس بھی سامنےآگیا ہے تاہم یہ بچہ 13 جنوری کوصحت مند پیداہواتھااورچنددنوں بعد اس کی آیااورماں میں کورونا وائرس تشخیص ہواتھا۔

ڈاکٹروں کاکہناتھاکہ بچے میں وائرس کی علامات 29 جنوری کو ظاہر ہونا شروع ہوئی تھیں۔

ڈاکٹروں نے متاثرہ  نومولود کی صحت کےحوالےسےانہوں نے وضاحت کرتےہوئےکہا کہ اب تک سامنے آنےوالےبچوں میں سےکسی کی بھی حالت خطرے میں نہیں ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد کی عمریں 60 سال سے زائد تھیں جبکہ ان 80 فیصد افراد میں سے 75 فیصد وہ تھے جو پہلے ہی کسی نہ کسی بیماری کا شکار تھے۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ ماہ پھیلنےوالےوائرس سے اب تک سیکڑوں افرادہلاک ہوگئےہیں اورتازہ رپورٹس کے مطابق چین میں مزید 65 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد تعداد 490 تک پہنچ گئی ہے۔

کوروناوائرس سے ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا اور اس کومرکزبھی قراردیاگیاتھا لیکن کوروناوائرس بعدازاں چین سے باہر بھی پھیل گیا اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد 500 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 24 ہزار 324 سے زیادہ ریکارڈکی گئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کی مددکی اپیل

 عالمی ادارہ صحت نےاس وبا سے نمٹنےکےلئےمدد کی  اپیل بھی کردی ہے۔

ڈبلیوایچ اوکےسربراہ ٹیڈروس ایڈہینوم نےکہاہےکہ چین میں وائرس سےمتاثرہونےوالےافراد میں سے 80 فیصد مرکزی صوبے ہوبائے سے تعلق رکھتےہیں،وائرس سے چین کے تمام صوبے متاثرنہیں ہوئےہیں۔

تاہم چین میں اب تک کورونا کےتصدیق شدہ 24 ہزار 363 کیسزسامنےآئےہیں اور 490 جان کی بازی ہارچکےہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سےزیادہ کیسزسامنےآئےہیں، ہمارےپاس اس وائرس سےنمٹنےکے لئے وسائل نہیں اورہمیں فوری طورپر 68 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر