Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان’’کیارا ‘‘برطانوی ساحل سے ٹکراگیا،نظام ِزندگی مفلوج

Now Reading:

سمندری طوفان’’کیارا ‘‘برطانوی ساحل سے ٹکراگیا،نظام ِزندگی مفلوج
سمندری

 سمندری طوفان’’کیارا‘‘برطانیہ کےمختلف علاقوں میں خوفناک تباہی مچادی ہے نظامِ زندگی مکمل طورپرمفلوج ہوگیاہے۔

 برطانوی میڈیاکےمطابق سمندری طوفان ’کیارا‘ نےبرطانیہ کےمختلف علاقوں میں خوفناک تباہی مچا دی، اونچی لہروں کےسبب کئی ساحلی علاقوں سے لوگوں کواپناگھرچھوڑناپڑاہے، 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےآئی آندھی سےدرخت گرگئے۔

میڈیاذرائع کےمطابق آندھی سے مکانوں، ہوٹلوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آئے ہیں، بعض علاقوں کی سڑکوں اورگلیوں میں پانی کھڑاہوگیا۔

طوفان کی وجہ سے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاہےجب کہ 200 سے زیادہ پروازیں منسوخ اور سیکڑوں ملتوی کردی گئیں ہیں۔

سمندری

Advertisement

طوفان کی شدت سےجرمنی اور فرانس میں بھی پروازوں اورٹرینوں کاشیڈول متاثر ہے۔ جبکہ   اس سے قبل دبئی ائیرپورٹ سے بھی یورپ اور برطانیہ کے لیے کئی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

برطانوی میڈیاکےمطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے 214 فلڈوارننگ اور177 الرٹ جاری کیےگئےہیں ۔

Storm Ciara

خراب موسم کے باعث شمالی انگلینڈ میں 140 سے زائڈ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں جب کہ ٹرینوں کی رفتارمیں غیرمعمولی کمی کرنے کا حکم جاری کیاگیاہےاورحکام کی جانب سےعوام اپیل کی گئی ہےکہ وہ انتہائی ضرورت پڑنےپرریل کاسفر کریں۔

 طوفان کی وجہ سےکھیلوں کےمقابلےبھی منسوخ کردیےگئےہیں۔ جن میں گھڑسواری کےمقابلے،رگبی میچ،اورفٹبال   کے  مقابلے بھی منسوخ کردئےگئےہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا شمال مغربی علاقہ طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے، سیلفورڈ، بولٹن، راچڈیل، اولڈہم کے کئی علاقوں میں سڑکیں سیلاب کے باعث بند کردی گئی ہیں جب کہ ایم سکسٹی مڈلٹن جنکشن سیلاب کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Advertisement

موسلا دھار بارشوں کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جب کہ بہت بڑی آبادی کو بجلی کی عدم فراہمی کے خدشے کا سامناہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر