Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس، چین میں مزید64افراد ہلاک

Now Reading:

کوروناوائرس، چین میں مزید64افراد ہلاک
کورونا وائرس

چین میں کورونا وائرس سےہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، مہلک وائرس سےمزید 64 افراد ہلاک ہوگئے، اب تک چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 425 ہوگئی۔

چینی حکام کاکہناہے کہ کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہزار 550 سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکا میں بھی کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس رپورٹ ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز چینی شہر اورمچی سے نجی ایئر لائن کی پروازسی زیڈ ایک سو پچاس مسافروں کولے کر اسلام آباد پہنچی۔

Advertisement

پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری سے بند کیا تھا جسے گذشتہ روز بحال کردیا گیا ۔

چین کے شہر اورمچی سے صبح 8 بجکر 30  منٹ پر  آنے والی  پرواز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر ہی اسکرینک کی جائے گی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے اسلام ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، ڈاکٹر ظفر مرزا نے مسافروں کی اسکریننگ کے انتطامات کا جائزہ لیا۔

ائیر پورٹ پر میڈیا سےبات کرتےہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  تمام ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے، حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئے تیار ہے۔

 ڈاکٹر ظفرمرزانےکہا کہ  قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسز کی تشخیص کی سہولت موجود ہے،تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی اسکریننگ کے جامع انتظامات موجود ہیں۔

Advertisement

گزشتہ روز جوائنٹ سیکرٹری سول ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر کا کہنا تھا کہ چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اورمچی کورونا وائرس سے متاثرہ شہر ووہان سے 3 ہزار 300 کلومیٹر شمال جنوب میں واقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر