Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کا دورہ بھارت مودی کے لیے درد سربن گیا

Now Reading:

ٹرمپ کا دورہ بھارت مودی کے لیے درد سربن گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کی آمد قریب آتے ہی دہلی سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہلی کے علاقے موج پور میں ہفتہ کی رات کو دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ باہو بلی بن گئے

ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے انتہا پسند آ گئے اور مظاہرین پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔

Advertisement

اس کے ساتھ ساتھ دہلی پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔

صورتحال کے پیش نظر میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔

احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر علی گڑھ کی خواتین کا چوبیس گھنٹے سے پولیس سٹیشن کے باہر دھرنا جاری تھا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔ا

واضح رہے کہ دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر