
امریکا کی بحریہ نے بحیرہ عرب سے بڑی تعداد میں ایرانی ہتھیار قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں پکڑے جانے والے ہتھیاروں کا ڈیزائن اور بناوٹ ایرانی ہے۔
امریکی بحریہ نے جو ہتھیار قبضے میں لیے ہیں ان میں 150 اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل اور تین زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل بھی شامل ہیں۔
امریکی بحریہ کے دعوے کے مطابق قبضے میں لیے گئے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ایرانی ساختہ اور روس کے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کورنیٹ کی نقل ہیں۔
ایرانی میزائل حملہ‘امریکا نے 100 فوجیوں کو ذہنی چوٹیں آنے کا اعتراف کرلیا
امریکی بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ ہتھیار ایک کشتی سے پکڑے گئے جبکہ کشتی ایرانی ڈیزائن کی اور ایرانی ساختہ ہے۔
امریکی عسکری حکام نے بتایا کہ امریکی بحریہ نے یہ کارروائی اتوار کے روز کی اور قبضے میں لیے گئے ہتھیار گزشتہ سال نومبر میں پکڑے گئے ہتھیاروں سے مشابہت رکھتے ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ امریکا کی جانب ہتھیار پکڑنے کے دعوے پر ایران کا فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News