Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیا،پرائمری اسکول میں بھگدڑ، 14 بچے جاں بحق

Now Reading:

کینیا،پرائمری اسکول میں بھگدڑ، 14 بچے جاں بحق
کینیا

کینیاکےایک پرائمری اسکول میں بھگدڑمچ گئی جس کےنتیجےمیں 14 بچےہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔

غیر ملکی  خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھگدڑکاواقعہ کینیا کےٹاؤن کاکامیگا کےاسکول میں اس وقت پیش آیا جب چھٹی کے بعدبچےاسکول سے اپنے گھروں کو جارہے تھے۔

بھگدڑمچنے سے 14 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 39  شدید زخمی ہوگئے۔جن میں سےبعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کینیا اسکول حادثےمیں ہلاک  ہونےوالے بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔

کینیاپولیس نے بھگدڑ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی، پولیس نے اس حوالے سے اسکول کے اساتذہ اور انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی ہے۔

Advertisement

واقعےکی خبر میڈیا پر نشر ہوتے ہی بچوں کے والدین اسکول اور اسپتال پہنچ گئے ہیں۔

کینیا کےوزیر اعظم رائلہ اوڈنگا نےٹوئٹر پیغام میں بچوں کےوالدین سے دکھ کااظہارکیا اورزخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سےقبل گزشتہ روز افریقی  ملک  تنزانیہ کےچرچ میں بھگدڑمچنےسے 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے  ۔

افریقی ملک تنزانیہ کے ایک گرجا گھر میں مقبول پادری نے شفا پہنچانے والا مقدس تیل کی رونمائی کی، جس کے حصول کے لیے حاضرین میں بھگدڑ مچ گئی تھی   اور اس دوران پاؤں تلے روندے جانے کے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر