بھارتی وزیرنےکوروناوائرس کی وجہ’’گوشت کھانا‘‘قراردےدیا

بھارت کے وفاقی وزیربرائے روحانی سائنس نےکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرکامشورہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ہندو مذہبی رہنما رامپال نےدعویٰ کیا کہ گوشت کھاناخداکےاصولوں کے خلاف ہے ، خدا نے ہمیں صرف پھل اور سبزیاں کھانے کا حکم دیا ہے اسی لئے گوشت کھانے سے پرہیز کریں اور کورونا وائرس سے بچیں ۔
رامپال کامزید کہنا تھا کہ اگر ہم خدا کے حکم کی نافرمانی کریں گے تو پھر کورونا وائرس جیسی بیماریا ں ہی پھیلیں گی ۔
جبکہ اس سے قبل ہندومہاسبھا کے صدرچکرپانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے خوف زدہ ہے انہیں چاہیے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے گائے کا پیشاب اور گائے کا گوبر استعمال کریں۔
سوامی چکرپانی نے عجیب مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ دنیا کو اب کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کا علاج گائے کے گوبر اور پیشاب میں ہے۔ سوامی چکر پانی نے کہا متاثرہ افراد کو چاہیے کہ وہ یگنی (پوجہ کی طرح کی تقریب) کا اہتمام کریں ۔
ان کا کہناہے کہ جو لوگ متاثر نہیں ہیں انہیں بچنے کیلئے گائے کے گوبر اور پیشاب کو اپنے جسم پر لگانا چاہیے۔
اس طرح سےکورونا وائرس سےبچاجاسکتاہے۔ان کامزید کہناہے بہت ہی جلد ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News