دنیابھرمیں مہلک وائرس سےمختلف ممالک سمیت عالمی ادارےبھی پریشان ہیں اوراس سے متاثرہ افرادکی تعدادمیں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہےوہیں کویت کے ایک شخص نےاپنی بیوی سےجان چھڑانےکےلئےخود کوکوروناکامریض قراردےدیا۔
ہواکچھ یوں کہ کویتی باشندےنےبیوی کےخوف سے خود کو ’کورونا‘ کا مریض ظاہرکرتےہوئے قرنطینہ‘ میں رہنےکی درخواست کر دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق کویت میں بیوی کےخوف میں مبتلا ایک کویتی باشندے نے وزارت صحت کے متعلقہ شعبے سے درخواست کی کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہے اس لیے اسے 15 دن کےلیے ’قرنطینہ‘ میں رکھا جائے۔
خود کو وائرس زدہ قرار دینے والے کا دعویٰ تھا کہ وہ ایران سے حال ہی میں آیا ہےاورقوی امکان ہے کہ وہاں پھیلنےوالا مرض اسے بھی لاحق ہو چکا ہے۔
کویتی ادارۂ صحت کےاہلکاروں نے جب خودساختہ مریض کا طبی معائنہ کیا تو اس میں ’کورونا‘ وائرس کا کوئی امکان نہیں ملا جس پر ادارے کے اہلکاروں نے ان کے بیرون ملک سفر کی ہسٹری نکالی جس سے معلوم ہوا کہ خود ساختہ کورونا کا مریض تو کبھی ایران گیا ہی نہیں۔
مدعی کے بارے میں حقیقت کا انکشاف ہونے پر انہیں کارسرکار میں مداخلت اور سرکاری اہلکاروں کو پریشان کرنے کے الزام میں تحقیقاتی اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
