Advertisement
Advertisement
Advertisement

اشرف غنی دوسری مرتبہ صدر منتخب

Now Reading:

اشرف غنی دوسری مرتبہ صدر منتخب
افغان صدر

افغانستان کے صدر اشرف غنی دوسری مدت کے لئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

افغان الیشکن کمیشن کےمطابق ستمبر 2019میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں اشرف غنی نے 50.6 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

افغان صدارتی انتخاب کے نتائج کا اعلان افغان الیکشن کمیشن نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ یہ صدارتی انتخاب دوہزار انیس میں ستمبر کے ماہ میں ہوا تھا لیکن دوبارہ گنتی کے باعث نتائج کا اعلان ملتوی کردیاگیاتھا۔

پاکستان کا افغان صدر کے غیر ذمے دارانہ ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار

Advertisement

حکام کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے پہلے مرحلے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی اور اشرف غنی نے اپنے حریفوں کے مقابلے میں پچاس فیصد سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

گذشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کیا تھا جن کوعبداللہ عبداللہ نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

عبداللہ عبداللہ نے جاری بیان میں افغان عوام، حامیوں، الیکشن کمیشن اور عالمی اتحادیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جائز مطالبات پورے ہونے تک ناقص انتخابی عمل کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔

ابتدائی نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو ہونا تھا۔ الیکشن کمیشن کی سربراہ حوا عالم نورستانی کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ایمانداری، وفاداری، ذمہ داری اور اور سچائی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی مکمل کی ہے۔‘

2001 کے بعد سے حالیہ انتخابی عمل کو سب سے زیادہ شفاف سمجھا رہا ہے۔ جرمنی نے شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک مشینیں بھی مہیا کی تھیں تاکہ لوگ ایک دفعہ سے زیادہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔

اس کے باوجود بیس لاکھ ستر ہزار ووٹوں میں سے تقریباً دس لاکھ ووٹ بےضابطگیوں کے باعث منسوخ کردیے گئے۔

Advertisement

ماضی کے مقابلے میں حالیہ انتخابات میں لوگوں کے ووٹ ڈالنے کی تعداد سب سے کم رہی ہے۔

2014 کے صدارتی انتخابات میں بھی اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ عبدااللہ عبداللہ کے شکست تسلیم نہ کرنے پر امریکہ نے دونوں حریفوں کے درمیان ثالثی کا کرداد اد ا کیا تھا جس کے نتیجے میں قومی اتحادی حکومت قائم ہوئی تھی۔

اس نئی حکومت کے صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو تاجک عبداللہ عبداللہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر