Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب،عمرہ زائرین کےداخلےپر پابندی عائد

Now Reading:

سعودی عرب،عمرہ زائرین کےداخلےپر پابندی عائد
سعودی عرب

سعودی عرب نےکورونا وائرس سےمتاثرہ ممالک کے عوام کے لیےعمرہ اورسیاحت پرعارضی پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نےٹوئٹرپراعلان کرتےہوئےکہاہے کہ عمرےاورمدینہ میں واقع مسجد نبوی کی زیارت کےلیےسعودی عرب میں داخلے پرعارضی طورپرپابندی عائد کی گئی ہےتاکہ لوگوں کی حفاظت کی جا سکے۔

Advertisement

سعودی حکام کےمطابق یہ فیصلہ عارضی ہے اوراحتیاطی تدابیرکےطورپر صحت کے اداروں کی سفارشات پرمبنی ہے۔

اپنے بیان میں وزارت خارجہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس معطلی سے کہ کونسے ممالک اس سے متاثر ہوں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صحت حکام اس کا فیصلہ کریں گے کہ وائرس کہاں پر خطرناک حد تک ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ ایسے ممالک کا دورہ نہ کریں جہاں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔

دوسری  جانب  حکام نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ فی الحال سعودی شہریوں کو ہمسایہ ممالک جانے یا ان سے واپس آنے کے لیے پاسپورٹ کی جگہ قومی شناختی کارڈ استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم اس کے پڑوسی ممالک میں یہ پھیل چکا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے ہونےوالی بیماری کووِڈ 19 اب تک 38 ممالک تک پھیل چکی ہے۔

دوسری جانب چین میں اب تک کورونا وائرس سے 78 ہزار سے زیادہ افراد متاثرہوچکے ہیں جبکہ 2700 ہلاک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر