
سخت سردی میں بھی یوگا کرنے کا منفرد انداز اپنا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سردی کی پرواہ کئے بغیر یوگا کلاس منعقد کر لی ہے۔
نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے ورزش کا منفرد انداز اپنایا اور مختلف اسٹیپس پیش کرتے ہوئے یوگا کی شاندار پرفارمنس کی۔
واضح رہے کہ اس منفرد انداز اور سرد موسم میں ہونے والی یوگا کلاس میں لوگوں نے انجوئے کرنے کے ساتھ ساتھ بلکہ خود کو فٹ رکھنے کی روایت بھی برقرار رکھی
اس سے قبل امریکا میں برف کا قلعہ تیار کیا گیا تھا، جوبرف کے ہزاروں بلاکس کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔
امریکا میں تیار کیے جانے والے قلعہ میں تقریباً دس ہزار برف کا استعمال کیا گیاتھا۔
یاد رہے یہ برف کا قلعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر لیک جینوا میں تیار کیا گیا تھا۔
امریکی ریاست وسکونسن میں برف کے قلعہ میں خوبصورت مجسمے، تخت، خم دار راستے، بچوں کے لیے جھولے اور دلکش فوارے بھی شامل تھے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کے ہر صوبے میں برف باری ہوتی ہے؟
اس کے علاوہ قلعے کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی تھی۔
رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس سے رات میں اس قلعے کا منظر انتہائی حسین ہو جاتا تھا جو واقعی دیکھنے کے قابل تھا۔
امریکی ریاست وسکونسن کے شہر لیک جینوا میں تیار کیے گئے برف کے قلعہ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹکٹس کو آن لائن فروخت کرنا شروع کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News