سعودی عرب کی عدالت نے ایران کے لیے جاسوسی اورغداری کے الزامات پرایک شہری کو سزائے موت اوردیگر 7 افراد کوقید کی سزاسنادی۔
عرب میڈیارپورٹ کےمطابق سعودی عرب کی اسٹیٹ سیکیورٹی عدالت نے جاسوسی کے الزامات میں قصوروار قراردےکرایک شخص کوسزائے موت اور سات کو قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے 7 شہریوں کومجموعی طور پر 58 برس قید سنائی گئی ہےاوران پر ایران کےسفارت خانےمیں کام کرنے والےافراد سے تعاون اورتعلقات کا الزام تھا۔
رپورٹ کےمطابق سزائےموت پانےوالےمجرم نےسعودی عرب کی قومی سلامتی سے متعلق ایرانی انٹیلی جنس کوخفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔اس کے علاوہ اس نےدوغیرملکی سفارت خانوں کےداخلی دروازوں،اخراج اورسکیورٹی کی موجودگی سےمتعلق معلومات فراہم کی تھیں۔
سعودی ٹی وی کی رپورٹ میں نہ توسعودی شہریوں اورنہ ہی ایرانی سفارت خانےکےحوالےسےتفصیلات دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کےسرکاری اخبارکےمطابق ایک شہری کوایرانی خفیہ ایجنسی کوحساس معلومات لیک کرنےکاجرم ثابت ہونےپر سزائے موت دی گئی ہے’۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایران کو دی گئیں حساس معلومات سے سعودی عرب کی قومی سلامتی پر اثر پڑا جس میں دو غیر ملکی سفارت خانوں کےداخلی، خارجی اور سیکیورٹی کے حوالے سے جاسوسی بھی شامل ہے’۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ برس 37 شہریوں کےسرقلم کردیےگئےتھےجن پردہشت گردوں سے تعلق اور انتہاپسندسوچ اپنانے کاالزام تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
