
امریکانے پاکستان کی جانب سےجماعت الدعوۃ کےسربراہ حافظ سعید کی سزاکاخیرمقدم کرتےہوئےاسے اہم اقدام قراردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکانےحافظ سعید اوران کے ساتھی ملک ظفراقبال کودہشت گردوں کی مالی معاونت کےجرم میں دی گئی سزاکا خیر مقدم کرتےہوئےاسےاہم اقدام قراردیاہے۔
امریکا کےجنوبی اور وسطی ایشیائی امور کےبیورونےجمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس اقدام کاخیرمقدم کیا۔
Today’s conviction of Hafiz Saeed and his associate is an important step forward – both toward holding LeT accountable for its crimes, and for #Pakistan in meeting its international commitments to combat terrorist financing.
Advertisement— State_SCA (@State_SCA) February 12, 2020
بیورونےسزا کو پاکستان کے مستقبل کی جانب اہم قدم قراردیتےہوئےکہاکہ کالعدم لشکر طیبہ کی جانب سے کیے گئے جرائم پر ان کا احتساب اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جیسے دونوں اقدامات آگے کی جانب ایک قدم ہے۔
بیورونےایک اورٹوئٹ میں کہاکہ وزیر اعظم خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ غیر ریاستی عناصر کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔
And as @ImranKhanPTI has said, it is in the interest of #Pakistan’s future that it not allow non-state actors to operate from its soil. AGW
Advertisement— State_SCA (@State_SCA) February 12, 2020
واضح رہےکہ گزشتہ روزلاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کےسربراہ حافظ سعیدکودہشت گردوں کی مالی معاونت کے دو مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
حافظ سعیداوران کے ساتھی ملک ظفراقبال کودونوں مقدمات میں ساڑھے 5 سال، ساڑھے 5 سال قید اور 15، 15ہزار روپے جرمانے کی سزاسنائی گئی تھی۔
یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا گیا ہے جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے آئندہ چند روز میں پاکستان کی گرے لسٹ میں موجودگی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔
یاد رہے کہ 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے الزام میں جولائی 2019 میں جماعت الدعوۃ کے صف اول کے 13 رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News