Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیرس ہلٹن نےسعودی شیخوں کے بارےمیں کیاکہہ دیا؟

Now Reading:

پیرس ہلٹن نےسعودی شیخوں کے بارےمیں کیاکہہ دیا؟
پیرس

پیرس ہلٹن کاسعودی عرب کی تعر یف کرتےہوئےکہناہےکہ سعودی بہت اچھے اورمحبت  کرنےوالےلوگ ہیں۔

پیرس ہلٹن انٹرٹینمنٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) پیرس ہلٹن نےعرب چینل کو ایک خصوصی انٹرویو میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہناتھاکہ’’ میراسعودیہ میں بہت اچھاوقت گزراہے۔ میرے خیال میں سعودی بہت خوب صورت اور بہت محبت کرنےوالے لوگ ہیں۔

انھوں نےملکن انسٹی ٹیوٹ کی 2020ء مڈل ایسٹ اورافریقاسمٹ کےموقع پرسوشل میڈیاکی ایک کامیاب اوربااثرشخصیت ہونےکے ناتے اپنے تجربےکےبارےمیں اظہارکیاہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ’ مشرقِ وسطیٰ حقیقی معنوں میں ایک جادوئی جگہ ہے۔میرے خیال میں یہاں لوگ بہت شاندارہیں،ہوٹل،خریداری اورکاروبار کے یہاں شاندارمواقع ہیں ۔‘‘

انھوں نے دبئی کو اپنی اثراندازی کے حوالے سے ایک شاندار جگہ قراردیا ہے۔ان کے بہ قول اس کا پس منظر کا ماحول بہت زبردست ہے،دبئی مال بہت اچھا ہے۔

Advertisement

پیرس ہلٹن کامزید کہناتھاکہ ’’ایک حقیقی اثراندازہونےوالی شخصیت اورمواد کےتخلیق کارکے ناتے سب سے اہم بات یہ یاد رکھنے کی ہے کہ آپ اپنے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو درست انداز میں استعمال کریں۔‘‘

انھوں نے تجویزپیش کی کہ’’ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے، توپھرآپ اپنےفون اور فلم کے مواد کو استعمال کرسکتے ہیں۔اس کو استعمال میں لائیے اور کوئی ایسی چیز پیش کیجیے جو آپ کے مداحوں اور شائقین کےمزاج کے مطابق ہو۔‘‘

پیرس ہلٹن کا کہناہے کہ اس سال دبئی میں منعقدہو نےوالی عالمی نمائش 2020 میں ضرورشرکت کریں گی۔

انھوں نے اپنی گفتگوکےاختتام میں  نیک خواہشات  کااظہارکرتےہوئےکہا کہ ’’میں اب ہر کسی کے لیے یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کے لیے 2020ء خوشیوں بھرا سال ثابت ہو۔ہر کسی کو اپنے خوابوں کی تعبیر کا حق حاصل ہے۔میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں، مجھے اس مشرقِ وسطی  ٰ  سے محبت ہے۔‘‘

پیرس ہلٹن  مشہورومعروف سوشل میڈیااسٹارہیں۔ انسٹاگرام پران کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑدس لاکھ سےزائد ہےاورٹویٹرپر ان کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ سترلاکھ سےمتجاوز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
مکہ مکرمہ، جدید ترین شاہ سلمان گیٹ منصوبے کا اعلان کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر