Advertisement
Advertisement
Advertisement

تنزانیہ کےگرجاگھرمیں بھگدڑ، 20 افراد ہلاک

Now Reading:

تنزانیہ کےگرجاگھرمیں بھگدڑ، 20 افراد ہلاک

تنزانیہ کےگرجا گھر میں مقدس  تیل کے حصول  کے دوران بھگدڑمچنےسے 20  افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکی رپورٹ  کے مطابق افریقی ملک تنزانیہ کےایک گرجاگھرمیں مقبول پادری نےشفاپہنچانےوالامقدس تیل کی رونمائی کی، جس کےحصول کےلیےحاضرین میں بھگدڑمچ گئی اوراس دوران پاؤں تلےروندےجانےکے باعث 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ  کےمطابق تنزانیہ کےشہرموشی کے گرجاگھرمیں اتوارکی دعاکےخصوصی اہتمام پرمعمول سےزیادہ رش تھا۔

شہریوں میں نہایت مقبول پادری بونی فیس موام پوسا نےاپنے جسم سے مس کیے ہوئے تیل کو ہر طرح کے مریضوں کےلیےشفا قرار دیااوراسےاپنے عقیدت مندوں کودینےکےلیے فرش پرگرادیا۔

تنزانیہ

Advertisement

سیکڑوں عقیدت مندوں نے خود ساختہ ’مقدس تیل‘ کوچھونےکےلیے دوڑیں لگا دیں اوراس دوران درجنوں لوگ پاؤں تلے کچلے گئے۔

 20 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے  ہیں،زخمیوں میں سےبیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

 عینی شاہدکاکہناتھاکہ گرجاگھر میں بھگدڑکےمناظرانتہائی خوفناک تھے،لوگ  تیل کےحصول  کےلئےایک  دوسرے کو دھکےاور  کہنیوں سےکھینچ رہےتھے۔ انہوں نےمزیدکہاکہ ایسالگ رہاتھاکہ پادری نےڈالرز کی برسات  کردی ہو۔

تنزانیہ

 واقعےکےبعدپولیس نےبونی فیس موام پوساکوگرفتارکرلیا ہے۔پولیس حکام  کاکہنا ہےکہ واقعےکےحوالےسےپوساسےتفتیش کا آغاز کردیاہے۔

 واضح رہےکہ بونی فیس موام پوساخودکوزمین پرخداکانمائندہ قراردیتاہے، اس کے سیکڑوں عقیدت مند ہیں۔

Advertisement

بونی فیس موام پوساکی مقبولیت اپنےخطاب کے دوران مریضوں کوشفادینےکی ’شعبدے بازی‘سےہوئی۔ وہ سیکڑوں افراد کےسامنے مریضوں کو ٹھیک کرنےکادعویٰ کرتاہےاورشفا دینے کی صلاحیت کو روحانی طاقت قرار دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر