Advertisement
Advertisement
Advertisement

میانمار،فوج کی فائرنگ سے 5مسلمان جاں بحق

Now Reading:

میانمار،فوج کی فائرنگ سے 5مسلمان جاں بحق
ریاست

میانمارمیں فوج کی فائرنگ سےکم ازکم  5  مسلمان جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق میانمارکی مغربی ریاست راکھائن میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کم از کم 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی حکام اورافراد کاکہناتھاکہ گزشتہ روزمراک یوقصبےمیں فوج کی فائرنگ اورگولہ باری کےنتیجےمیں 12 سالہ لڑکے سمیت 5 مسلمان جاں بحق ہوگئے۔جبکہ زخمی ہونےوالےروہنگیامسلمانوں کی تعداد کم ازکم 11رپورٹ کی گئی۔

علاقائی رکن پارلیمنٹ تون تھرسین کاکہناہےکہ تصادم گزشتہ روزاس وقت شروع ہواجب راکھائن میں بدھ مت  کےشر پسندوں پرمشتمل جنگجوؤں نے فوجی قافلےپرحملہ کیا۔

رکن پارلیمنٹ کامزیدکہنا تھاکہ جواب میں فوجیوں نےشورش زدہ علاقے کے دو دیہاتوں پرفائرنگ اورگولہ باری کی۔

Advertisement

میڈیا رپورٹس میں مقامی روہنگیا باشندے کا حوالہ دیتےہوئےکہاگیاہےکہ جاں بحق افراد کی لاشوں پرگولیوں کےنشانات موجود تھے

دوسری جانب میانمارکی فوج نےدعویٰ کیا کہ عسکریت پسند گروہ شہریوں کی موت کےذمہ دارہیں۔

جبکہ ریاست راکھائن کےعسکریت پسندوں کےترجمان کھین تھوکھانےفوجی دعوےکومستردکرتےہوئےشہریوں کی ہلاکتوں کاذمہ دار ریاستی فوج کو ٹھہرایاہے۔

واضح رہےکہ جنوری کےاوائل میں میانمار میں ایک دھماکے میں 4 روہنگیابچےہلاک ہوگئےتھے جس کے حوالے سے فوج اور باغیوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں 25 جنوری کو میانمار کے فوجیوں نے روہنگیا کے ایک گاؤں پر گولہ باری کی تھی جس میں ایک حاملہ خاتون سمیت دو خواتین ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر