Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناکےخطرات،تاج محل اورمجسمہ آزادی بھی بند

Now Reading:

کروناکےخطرات،تاج محل اورمجسمہ آزادی بھی بند

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کےپیش نظر امریکا میں مجسمہ آزادی اور بھارت میں تاج محمل کو سیاحوں کیلئے مکمل طور پربند کردیا گیا ہے۔

امریکا کے مجسمہ آزادی  کو بھی سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ تانبے کا بنا ہوا  مجسمہ آزادی نیو یارک کے جزیرے ایلس کی بندرگاہ پر  1886سے نصب  ہے  جو دنیا بھر میں امریکا کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظرمشہور سیاحتی مقام کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

صرف یہ یہی نہیں، بھارت کےسیاحتی مرکز تاج محل کو31 مارچ تک سیاحوں کیلئے بند کردیا گیا۔ جبکہ دیگر سیاحتی مقامات بھی وزیٹرز کیلئے بند ہیں۔

کرونا وائرس کے سبب امریکی ریاست فلوریڈا اور پیرس کے ڈزنی ورلڈ کو بھی 15 مارچ سے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی سرکاری عمارتوں میں یکم اپریل تک عوامی داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان عمارتوں میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی وہ تمام عمارتیں شامل ہیں جہاں پر کانگرس کے ارکان اور ان کا عملہ کام کرتا ہے۔

Advertisement

چین اور نیپال کے درمیان دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

نیپال اور چین کی حکومتیں کوہ پیماؤں میں مقبول اس عظیم چوٹی پر جانے والے مہم جوؤں کو اپنے اپنے ملکی قوانین کے مطابق اجازت نامے یا پرمٹ جاری کرتی ہیں تاہم چین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظراس پر پابندی لگا دی ہے۔

کرونا وائرس کے پیش نظرعائد کی جانے والی پابندیوں کے تحت چین نے اپنی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ کے لیے موسم بہار کی مہم جوئی منسوخ کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر