
کورونا وائرس سے بچاو کے لیے آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دوا ایجاد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے بتایا کہ اس وائرس کے علاج کے لیے دو دوائیں تیار کر لی گئیں ہیں۔
کورونا وائرس کی دوا کے حوالے سے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوا سے علاج کے بعد مریض میں کسی قسم کا وائرس نہیں رہے گا۔
یاد رہے دنیا بھر میں تیزی سے دن با دن پھیلنے والے اس کورونا وائرس سے جہاں پوری دنیا ہی پریشان ہے وہی اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے آسٹریلیا نے دوا بھی ایجاد کر دی ہے۔
اس حوالے سے آسٹریلیا میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایسی دو ادویات تیار کی ہیں جن سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض کا علاج ممکن ہوسکے گا۔
ڈائیریکٹر پیٹرسن نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایجاد کی جانے والی دو دوائیں جو ٹیسٹ ٹیوب میں جانچ کی گئی تھیں، وہ کورونا وائرس کو روکنے میں کامیاب ثابت ہوئیں۔
ان دواؤں میں سے ایک ایچ آئی وی کی دوا ہے اور دوسری ایک ملیریا سے بچنے والی دوا ہے جسے کلوروکین کہتے ہیں۔
پیٹرسن نے بتایا کہ آسٹریلیا میں کووڈ 19 کے پہلے چند مریضوں کو یہ دوائیں دی گئیں جس کے بعد وہ پوری طرح ٹھیک ہوگئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دوائیں کورونا وائرس کا سے نجات حاصل کرنے کا مکمل علاج ہے۔
واضح رہے کہ ایک بڑے پیمانے پر پورے ملک میں 50اسپتالوں کو دیکھا جا رہا ہے اور ایک دوا کے مقابلے میں دو دوائوں کو ملانے کی ترکیب میں لایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News