
امریکی ریاست ٹینیسی میں تیزہواؤں کےطوفان آنےسے 22 افراد ہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئےہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکی ریاست ٹینیسی کےشہرنیش ول نےتباہی مچادی ہواکےطوفان کےنتیجےمیں 22 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔
رپورٹ کےمطابق طوفانی ہواؤں کےنتیجےمیں 22 ہلاکتوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئےہیں کم از کم 48 عمارتیں گر گئیں۔
طوفان سےمکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑسےاکھڑ گئے اوربجلی کا نظام تہس نہس ہوگیا۔ ۔ درخت، کھمبے اور مکانوں کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔
AdvertisementCaught a twister passing through East Nashville on my nest cam! 🌪@DanielleBreezy pic.twitter.com/5XMdVTIFYh
— Ashley Matte (@AshleyMatte) March 3, 2020
انتظامیہ کے مطابق، پچاس ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں اورآج اسکول، عدالتیں، سرکاری دفاتر اور ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔جبکہ طوفان سے مقامی ائیرپورٹ کےہینگرزکوبھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔
Below is an estimated illustration of the tornado damage path through the city limits: pic.twitter.com/GUwbK8dc11
Advertisement— Mt. Juliet Police (@MtJulietPolice) March 3, 2020
پولیس اورامدادی اداروں کےکارکنوں نےطوفان سے متاثرہونےوالی عمارتوں سےلاشیں نکالیں، جبکہ کم از کم 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیاہے۔ امدادی اداروں کے 13 افراد بھی زخمی ہوئےہیں۔
حکام کی جانب سےنیش ول میں ایمرجسنی نافذ کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کومحفوظ مقام پرمنتقل کیاگیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News