کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے باوجود بھی بھارت میں حال ہی میں ایک شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مہارشٹرا میں حال ہی میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں دلہا دلہن کے علاوہ شرکت کرنے والے مہمانوں نے بھی فیس ماسک پہن رکھے تھے۔
جوڑے نے اپنے خاص دن کے موقع پر خصوصی حفاظتی اقدامات اٹھائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس شادی کی تقریب میں 50 لوگوں نے شرکت کی تھی جنہیں جوڑے کی جانب سے ماسک بھی دیئے گئے تھے۔

علاوہ ازیں تقریب میں کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے میزوں پر سینیٹائزرز بھی رکھے گئے تھے جب کہ مہمانوں کو شادی میں پیک کھانا دیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 324 تک جا پہنچی ہے اور وہاں اب تک 8 افراد موذی وبا کے باعث ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
