
ایران میں کورونا وائرس کا علاج شراب سے ہونے کی افواہوں کےبعدزہریلی شراب پینےسے 27 افرادچل بسے۔
ایران کی سرکاری خبرایجنسی کےمطابق زہریلی شراب پینےسےایران کےجنوب مغربی صوبےخوزِستان میں 20 جبکہ شمالی خطے البورز میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔
خوزستان کےدارالحکومت اہوازکی جُندیشاپورمیڈیکل یونیورسٹی کےترجمان کا کہنا ہےکہ زہریلی شراپ پینےوالے 218 افرادکو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
علی احسان پورنےمزیدکہاکہ یہ افراد زہریلی شراب سے ان افواہوں کے بعد متاثرہوئےکہ شراب سےکورونا وائرس کےعلاج میں مدد مل سکتی ہے۔
البورزکےنائب پراسیکیوٹرمحمد اغیاری نےخبر ایجنسی سے گفتگوکرتےہوئےبتایاکہ مرنےوالےافرادنےآن لائن موادسےگمراہ ہوکریہ سوچ کر شراب نوش کی کہ اس سےانہیں کورونا وائرس سےلڑنے اورعلاج میں مددملےگی۔
سرکاری خبرایجنسی کےمطابق خوزستان میں اتوارتک کورونا وائرس کے 69 کیسزمیں سے 16 کی موت واقع ہوچکی تھی۔
واضح رہےکہ ایران میں کوروناوائرس اس کےتمام 31 صوبوں میں پھیل چکاہےجس سے اب تک 237 افراد ہلاک اور 7 ہزار 161 افراد متاثرہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News