Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروناوائرس کےخطرات، سعودی عرب کاعلاقہ بندکردیاگیا

Now Reading:

کروناوائرس کےخطرات، سعودی عرب کاعلاقہ بندکردیاگیا

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف کوکرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر بند کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی علاقے میں آمدورفت پرپابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ حفاظتی اقدامات کے طور پر اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کاکہناہےکہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے تمام 11 کیسز قطیف سےسامنے آئے تھے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ مصر، لبنان، اٹلی و دیگر ممالک سے آنے والے افراد 2 ہفتےتک گھروں میں رہیں گے۔

اس سے پہلے سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے شکار ممالک سے تعلق رکھنے والے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

Advertisement

خیال رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سے آنے والوں کے لیے بھی پابندی عائد کی ہے۔

مہلک وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کو آج سے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ طلبا اور تدریسی و انتظامی عملے کی سلامتی اور صحت کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے صرف اسکول بند کرنے کا اعلان کیا گیا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تعلیمی ادارے دوبارہ کب کھلیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر