
افغان امن معاہدےکے تحت امریکانےافغانستان سےاپنےفوجیوں کےانخلا کا آغاز کردیاہے۔
برطانوی خبررساں ادارے کےمطابق امریکہ نے طالبان سےافغان امن معاہدے کےتحت افغانستان سےفوج کاانخلاء شروع کردیاہے جس کامقصدملک میں امن قائم کرنا ہے۔
مطابق امریکی عہدیدار نےنام نہ بتانےکی شرط پرخبرایجنسی سےگفتگو کرتےہوئےکہاکہ منصوبے کےتحت امریکی فوجی افغانستان سے باہر آرہےہیں اوران فوجیوں کامتبادل افغانستان نہیں بھیجاجائےگا۔
عہدیدار کےمطابق امریکا، طالبان امن معاہدے کے تحت امریکا اپنے فوجی 13 ہزار سے کم کر کے 8 ہزار 600 کردے گا۔
خیال رہے کہ 29فروری کوامریکا اور افغان طالبان نے طویل عرصےسے جاری امن مذاکرات کے بعد ایک معاہدے پردستخط کیے تھے جس کے تحت،135 دن کے اندر افغانستان میں اپنی فوج کو 12 ہزارسے کم کرکے 8600 کرنے پر اتفاق کیا ۔
واضح رہےکہ امریکہ نے ستمبر 2001 میں نیویارک میں القاعدہ کے حملوں کے بعد افغانستان پر حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد 19 سال تک افغانستان میں افغان طالبان اورامریکی فوجیوں کےدرمیان جنگ جاری رہی اورسنہ 2018 تک ملک کےدوتہائی سےزائد حصے پر متحرک رہے۔
اس جنگ کے دوران امریکی فوج کے 2400 سے زیادہ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News