
جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بلیچ پینے سے 59 افراد ہلاک ہوگئے۔
کینیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک چرچ کے پادری رفس فلا نے 63 افراد کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ڈیٹول پینے کو کہا تھا۔
ڈیٹول پینے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔
دوسری جانب آزاد ذرائع سے ابھی تک اس خبر کی صداقت کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم یہاں یہ بات قبل ذکر ہے کہ پادری رفس فلا 2018 میں بھی اپنے پیروکاروں کو ایک جراثیم کش محلول پلا چکے ہیں ۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سر اٹھانے کے بعد سے مختلف ممالک کے چھوٹے اور پسماندہ علاقوں میں مختلف ٹوٹکے اپنائے جا رہے ہیں جس سے کئی اموات واقع ہوچکی ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے افواہوں اور ٹوٹکوں پر دھیان مت دیں اور صرف عالمی ادارہ صحت اور مقامی صحت حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے ساڑھے 14 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ تقریباً ساڑھے پانچ ہزاراموات اٹلی میں ہوئی ہیں جو کہ چین سے بھی زیادہ ہے جہاں سے یہ وبا ءشروع ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News