Advertisement
Advertisement
Advertisement

حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے حملے

Now Reading:

حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے حملے
حوثیوں کے عسکری ٹھکانوں پر عرب اتحاد کے حملے

سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نےحوثیوں کےعسکری اہداف کو نشانہ بنانے  کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب  میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نےاعلان کیا ہے کہ فوجی کارروائی کا مقصد حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے ذخائر تباہ کرنا ہے جنہیں وہ میزائل حملوں میں استعمال کررہے ہیں۔

یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ عرب اتحادی فوج نے یمن میں تازہ فوجی آپریشن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں، ڈورن طیاروں کے مراکز اور اسلحہ اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کی طرف سے یہ بیان سوموار کے روز یمن میں کی گئی کارروائیوں کے بعد سامنے آیا ہے

Advertisement
Advertisement
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کے انتہائی اہمیت کے حامل عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں بین الاقوامی قوانین کا خیال رکھا گیا اور شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔

 یمن کی گئی عسکری کارروائیوں میں حوثیوں کو میزائلوں، ڈرون طیاروں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے محروم کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف کی گئی کارروائی میں الحدیدہ شہر میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانے اور اسلحہ کے گودام بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں ہفتے کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہروں جازان اور الریاض پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر