Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا

Now Reading:

بھارت کی آبی جارحیت، پاکستان کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا
بھارت

بھارتی حکومت  سیاسی اور فوجی جارحیت کے بعد آبی جارحیت پر اتر آیا۔بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت دریائے  اوج کے 2 ٹی ایم سے پانی کو روکنے کے لئے منصوبہ بنا رہی ہے اور دسمبر میں پانی پاکستان نہیں آنے  دے گی۔

دریائے اوج کے پانی کومقبوضہ جموں و کشمیرسے روکا جائے گا۔ دریائے اوج سے پانی پاکستان کے دریائے راوی میں گرتا ہے۔

یاد رہے کہ  گذشتہ برس بھارت کے وزیر آبی وسائل نتن گڈکری نے کہا تھا کہ  بھارتی حکومت اتر کھنڈ میں 3 ڈیمز بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ پاکستان کو ملنے والا پانی روکا جاسکے۔

واضح رہے کہ  دوسری جانب بھارتی فوج لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتی رہتی ہے۔

Advertisement

گذشتہ ماہ 8 فروری کو بھارتی فوج  نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میر پور آزاد کشمیر ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

بھارتی فوج کی  فائرنگ سے عباسپور چفاڑ برموچ  کا رہاِشی میر محمد نامی شہری شہید جبکہ عصمت نامی بچی اور ایک خاتون خدیجہ بیگم زخمی ہوگئی تھیں۔

20 فروری  کو بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے  پاک فوج کا جوان امتیازعلی شہید  ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کے 2 سال مکمل، قابض اسرائیلی فوج نے آج بھی 24 فلسطینی شہید کردیے
امریکا مشرقِ وسطیٰ میں تین ہزار سال پرانے تنازع کو حل کرنے جا رہا ہے، ٹرمپ
امریکا بگرام ایئربیس کی واپسی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، ذبیح اللہ مجاہد
غزہ میں ہولناک تباہی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں لرزا دینے والے حقائق بے نقاب
اسرائیل و حماس میں بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہو گا، جنگ بندی پر پیش رفت متوقع
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر