
سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک آج پیر کے روز قاتلانہ حملے وہ محفوظ رہے۔
سوڈانی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں حمدوک کی گاڑی کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملےکےبعدوزیراعظم کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیاگیاہے ۔
سوڈانی سیکورٹی فورسزنےجائے وقوع کوگھیرے میں لےکرتحقیقات کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب ابھی تک کسی بھی تنظیم نےدھماکےکی ذمےداری قبول نہیں کی گئی ہے۔
سوڈانی وزیراعظم کی اہلیہ منی عبداللہ نےاپنےشوہرکی گاڑی کودھماکےکےذریعے نشانہ بنائےجانےکےبارےتصدیق کرتےہوئےکہا کہ “حمدوک خیریت سےہیں،اگرایک حمدوک چلا گیاتوان کےبعدہزارحمدوک آجائیں گے۔
دوسری جانب سوڈانی کانگریس پارٹی کےسیکریٹری جنرل خالدعمرنےاپنی ٹویٹ میں کہاہےکہ “وزیراعظم عبداللہ حمدوک کو ہلاک کرنے کی کوشش ، سوڈان میں عوامی انقلاب کا تختہ الٹنے کے لیے کی جانے والی سازش کی نئی کڑی ہے۔
واضح رہےکہ عبداللہ حمدوک کوگزشتہ اگست میں اس وقت وزیراعظم مقررکیاگیاتھاجب جمہوریت کےحامی مظاہروں کےبعد فوج کو مجبورکیاگیاتھاکہ وہ مطلق العنان صدرعمرالبشیرکوہٹائےاوراس کی جگہ سویلین کی زیرقیادت حکومت بنائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News