
برطانیہ کی عدالت نےدبئی کےحکمران کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیا کی جانب سےلگائےگئےالزامات پرفیصلہ سنادیاہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق جمعرات کوبرطانیہ کی ہائی کورٹ نےدبئی کےحکمران شیخ محمدبن راشد المکتوم پر ان کی سابقہ اہلیہ شہزادی حیال بنت الحسین کی طرف سےلگائےجانےوالےالزامات درست قراردیتےہوئےاس کیس کافیصلہ شہزادی کے حق میں سنادیاہے۔
برطانوی عدالت کےفیصلے کےمطابق دبئی کےحکمران شیخ محمدبن راشد المکتوم نےاپنی 2 بیٹیوں کےاغوا کاحکم دیااوراپنی سابقہ اہلیہ کودھمکیاں دیں جس کے باعث وہ اپنے 2 بچوں سمیت لندن فرار ہونے پرمجبورہوئیں۔
عدالت نےگواہوں کےبیانات سننےکےبعدقراردیاکہ شیخ محمد اپنی ایک اورشادی سےدو بیٹیوں کےاغوااورجبری دبئی واپسی کےذمہ دارہیں۔
عدالت کویہ بھی بتایاگیاتھا کہ شیخ محمدبن راشد المکتوم نےشہزادی حیاکےعلم میں لائےبغیر 7 فروری 2019 کوشہزادی کےوالداردن کے شاہ حسین کی 20ویں برسی پرانہیں طلاق دے دی تھی۔
دوسری جانب فیصلوں کی اشاعت کےبعدشیخ محمدبن راشد المکتوم نےان دعووں کومستردکرتےہوئے کہاکہ کیس انتہائی ذاتی نوعیت کا تھا اور ہمارے بچوں کے حوالے سے نجی معاملات سے متعلق تھا۔
واضح رہےکہ 45 سالہ شہزادی حیابنت الحسین گزشتہ برس اپریل میں اپنےشوہرسےخوفزدہ ہوکرمتحدہ عرب امارات سےفرارہوگئیں تھیں۔
جس کے فوراً بعد 70 سالہ شیخ محمد بن راشد المکتوم نےاپنے 2 بچوں ایک سالہ بیٹا اور 12 سالہ بیٹی کی واپسی کےلیےاپلائی کیاتھا لیکن اردن کےشاہ عبداللہ دوم کی سوتیلی بہن نےعدالت کی جانب سےبچوں کاسرپرست منتخب کرنے اور شوہرکودھمکیوں سے روکنے کا حکم دینےکی اپیل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News