Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودیہ عرب:رات کےاوقات میں مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ کوبندرکھنےکافیصلہ

Now Reading:

سعودیہ عرب:رات کےاوقات میں مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ کوبندرکھنےکافیصلہ
masjid e nabvi

سعودی حکومت نےرات کےاوقات میں مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کوبندرکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کےسعودی حکومت کی جانب سےکئےگئےاعلان کےمطابق مسجد الحرام اورمسجد نبویﷺ نمازِعشاء کےایک گھنٹے بعد بند کردی جائیں گی اورنمازِفجرسےایک گھنٹےقبل کھولی جائیں گی۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھائےجانےوالے اقدامات کے باعث حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پررک گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق  مطاف بھی عارضی طورپربندرہےگاجب تک عمرہ منسوخ ہے جبکہ صحن میں بھی عارضی طور پر نماز پڑھنےکی اجازت نہیں ہوگی صرف مسجد کے اندر نماز پڑھی جائے گی۔

حرمین پریزیڈینسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’عارضی پابندی کے دوران خانہ کعبہ اور صحن میں طواف پر پابندی ہوگی، حرمین میں نمازوں کی ادائیگی صرف اندر ہی کی جائیگی،عارضی پابندی کے دوران صفا، مروہ کے درمیان سعی بھی معطل رہے گی‘۔

حرمین پریزیڈینسی کے مطابق احرام پہنے زائرین کی مسجد الحرام کے صحن میں داخلے پر پابندی ہوگی، حرمین شریفین میں اعتکاف، آرام، غذائی اشیاء لانے پر پابندی ہوگی جبکہ   آبِ زم زم کی سبیلوں کو بھی بند کردیا جائے گا۔

حرمین پریزیڈینسی کے مطابق مسجد نبویﷺ کا پرانا حصہ بشمول روضہ پاک ﷺ اورجنت البقیع کو بند کردیا گیا ہے، حرمین شریفین کے بند حصوں میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری رہے گا‘۔

Advertisement

حرمین شریفین پریزیڈنسی کے مطابق 1979 میں حرم شریف پر قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طواف کا عمل روکا گیا ہے۔

واضح رہےکہ سعودی وزارت داخلہ نے ایک روزقبل اپنے شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکیوں کےبھی عمرہ اداکرنےاورروضہ رسول ﷺ کی زیارت پرپابندی عائد کردی تھی۔

اس سے قبل سعودی حکومت بیرون ملک سے آنےوالےعمرہ زائرین اورسیاحوں پربھی پابندی عائد کرچکی ہےجس کامقصد مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنا اور زائرین کے جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی عرب میں کروناوائرس کےآج مزید 3 نئے کیسزسامنےآئےہیں جس کےبعدمملکت میں کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
نیپال کے بعد مڈغاسکر میں بھی جین زی کا انقلاب، حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر فرار، پارلیمنٹ تحلیل
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر