Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوہ اورطلاق یافتہ خواتین کو 5سال کیلئےمفت اقامہ دینےکافیصلہ

Now Reading:

بیوہ اورطلاق یافتہ خواتین کو 5سال کیلئےمفت اقامہ دینےکافیصلہ
سعودی

سعودی عرب نےغیرملکی طلاق یافتہ  اوربیوہ خواتین کےلیے 5 سال کےلئے مفت اقامہ حاصل کرنےکاطریقہ کارمتعارف کروا دیا۔

سعودی ویب سائٹ کےمطابق طریقہ  کارکےمطابق بیوہ یا طالق یافتہ خواتین کو 5 سالہ اقامے کے حصول کے لیے مخصوص دستاویزات اور کاغذات پیش کرنا ہوں گے۔

 محکمہ پاسپورٹ کاکہناہےکہ 5 سالہ مفت اقامہ صرف ان طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کودیاجائےگاجوسعودی اولادکی مائیں ہوں۔

محکمہ پاسپورٹ نےسعودی اولاد کی غیرملکی ماں کومفت اقامہ دینےکےلیےلائحہ عمل بھی جاری کیاہے،جس کےمطابق بیوہ یاطلاق یافتہ  کومندرجہ ذیل دستاویزات پیش کرناہوں گی۔

درخواست گزارکوپہلےمستقل اقامےوالا فارم بھرناہوگا،پاسپورٹ کی فوٹوکاپی اوراقامہ کارڈکی فوٹوکاپی پیش کرناہوگی اس کے علاوہ طلاق نامےکی فوٹوکاپی کےساتھ نکاح نامےکی فوٹوکاپی بھی دیناہوگی۔

Advertisement

اس کی شرط یہ ہےکہ نکاح نامےپروزارت داخلہ کی جانب سےشادی کی منظوری بھی تحریرہو۔

 سعودی محکمہ پاسپورٹ کےمطابق سعودی اولادکےبرتھ سرٹیفکیٹ کی کاپی اورفیملی کارڈکی فوٹوکاپی پیش کرناہوگی۔

ایک حلفیہ دستاویزیہ بھی پیش کرناہوگی کہ وہ طلاق یافتہ یابیوہ اپنےشوہرکی وفات یا طلاق ملنےکےبعد اب تک کسی اورکےنکاح میں نہیں ہے،شوہرکےانتقال کی صورت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرناہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر