Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب :شاہی خاندان کےتین سینئراراکین کےبعدمزید 20 شہزادےگرفتار

Now Reading:

سعودی عرب :شاہی خاندان کےتین سینئراراکین کےبعدمزید 20 شہزادےگرفتار
شاہی خاندان

سعودی عرب میں شاہی خاندان کےتین سینئراراکین کی گرفتاری کےبعدمزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کادعویٰ کیاہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمعےکوفرمانروا شاہ سلمان کےبھائی شہزادہ احمدبن عبدالعزیزکواپنےبھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کےالزام میں گرفتار کیا گیا جس کےبعد منصوبہ بندی کاحصہ ہونےکےالزام میں مزید 20 شہزادوں کوگرفتا کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دعوی کیاگیاہےکہ پہلےہی چارناموں کی شناخت ہوچکی ہے جن میں پرنس احمد، ان کا بیٹا شہزادہ نائف بن احمد بن عبد العزیز ، لینڈ فورس انٹلی جنس اینڈ سیکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف اوران کےسگے بھائی نواف   شامل ہیں ۔

دو روز قبل بھی ولی عہد محمد بن سلمان کاتختہ الٹنےکی سازش کےالزام میں ان کےچچا شہزادہ احمدبن عبدالعزیز، چچا زاد بھائی اور سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو ان کے محلات سےحراست میں لےلیاگیا تھا۔

  عرب میڈیاکابتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement

عرب میڈیانےنشریاتی ادارے کی رپورٹ کاحوالہ دیتےہوئےبتایاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کےوارنٹ پرخود دستخط کیے۔

2017میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کےاحکامات پرسعودی شاہی خاندان کےدرجنوں شہزادوں، وزرا اورکاروباری شخصیات کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکرکے ہوٹل میں نظربند کردیاگیاتھا اورشہزادہ محمد سلمان کی بیعت کرنے کے بعدرہائی ملی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر