
امریکاکی کیمبرج میں ہارورڈ یونیورسٹی اورمیساچیوسٹس نےآئندہ ہفتےسےطلبہ کوکیمپس میں نہ آنےکی ہدایت کی ہے اور 23 مارچ سے آن لائن کلاسزکےآغازکااعلان کیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکامیں وائرس کی روک تھام کےلیےاٹھائےگئےاقدامات کےتحت ملک بھرمیں کئی کالجزاور یونیورسٹیوں میں طلبہ کی کلاسوں میں حاضری فی الحال ختم کرکےکورسزکوآن لائن کردیاگیاہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے علاوہ نسٹن اورنیوجرسی یونیورسٹی نےبھی تمام لیکچرز،کورس اورسیمینارزکوآئندہ ہفتےسےآن لائن کرنےکااعلان کیاہے۔
کلاسیں ختم کرنےاورآن لائن کورس شفٹنگ کا فیصلہ امریکاکی وائرس سےسب سےزیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں کیاگیاہےجن میں ریاست کیلی فورنیا،نیویارک اورواشنگٹن شامل ہیں۔
اس کےعلاوہ ملک میں متعدد اسکولزاورعبادت گاہیں بھی بندکردی گئی ہیں جبکہ کانفرنسز، کھیلوں کےمقابلےاورکنسرٹس کوبھی منسوخ کردیاگیاہے۔
دوسری جانب بھارت میں بھی کوروناوائرس کے پیش نظربھارت میں بھی تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند کرنےکااعلان کردیاہے ۔
بھارتی ریاست کیرالہ میں کوروناوائرس کےخطرےکےپیش نظرعوامی اجتماعات پر پابندی لگادی گئی ہے،جبکہ ریاست میں 31 مارچ تک اسکول بھی بند کردیئے گئےہیں۔
امریکامیں اب تک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 800 جبکہ بھارت بھارت میں 62 ہوگئی ہے۔ جبکہ امریکاکےسرکاری اعدادو شمار میں 28 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھیں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جب کہ 4 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News