
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے جنگ بندی کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثرہ ممالک میں نظام صحت تباہ ہوچکا ہے۔لہذا دنیا تنازعات کو فوری ختم کرے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، جنگ سے متاثرہ ممالک میں بچے اور خواتین متاثر ہورہے ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو کورونا وائرس جیسے دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، یہ وقت قومیت، مسلک اور عقیدے کی جنگ کا نہیں وائرس سے لڑنے کا ہے۔
AdvertisementThe fury of the virus illustrates the folly of war. That is why today, I am calling for an immediate global ceasefire in all corners of the world – @antonioguterres #COVID19
— UN Spokesperson (@UN_Spokesperson) March 23, 2020
واضح رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 195 ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 382،417 جبکہ , 569 16 افراد جاں بحق اور 102 , 513 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement