Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکسمبرگ،فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنےوالادنیاکاپہلاملک

Now Reading:

لکسمبرگ،فری ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنےوالادنیاکاپہلاملک
لکسمبرگ

لکسمبرگ  شہریوں کوہرقسم کی مفت پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنےوالادنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق لکسمبرگ حکومت نےعوام کیلئے سفری سہولیات بالکل مفت کر دیں، ٹرین میں صرف فرسٹ کلاس مسافروں کو ٹکٹ خریدناہوگا۔

 سٹی کےحکام کاکہناہےکہ اس اقدام کامقصدنہ صرف ملکی سڑکوں اورشاہراہوں پربہت زیادہ رش کم کرناہےبلکہ اس کے ذریعے عام شہریوں کی ذاتی ٹرانسپورٹ مثلاﹰ گاڑیوں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو بھی کم کیا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ اس اقدام سے لکسمبرگ کے ان شہریوں کی بھی بہت مدد ہو جائے گی، جس کی اوسط ماہانہ آمدنی ملکی اوسط سے قدرے کم ہے۔

 اس سےقبل لکسمبرگ میں مسافروں کوعوامی ٹرانسپورٹ پرسفرکیلئے، ہر سال 440 یورو کا پاس خریدناپڑتاتھا۔

لکسمبرگ کی حکومت نےاپنےاس فیصلے پرعمل درآمدکے بعد اب یہ پروگرام بھی بنایا ہے کہ 2018ء سے لے کر 2028ء تک کے دس برسوں کے دوران یہ ملک اپنے ہاں ریلوے نیٹ ورک کو اور بھی ماڈرن اور پرآسائش بنانے کے لیے مجموعی طور پر تقریباﹰ چار بلین یورو خرچ کرے گا۔

Advertisement

واضح رہےکہ کسی ملک کےدارالحکومت میں عام شہریوں کےلیےہر قسم کی ٹرانسپورٹ مفت کردینےکافیصلہ بالٹک کی جمہوریہ ایسٹونیا کا دارالحکومت ٹالین بھی کر چکا ہے۔ لیکن لکسمبرگ اب دنیا کا وہ پہلا اورواحدملک بن گیاہے، جہاں ملک بھرمیں اب ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر