Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 مارچ تک اسکول بند کرنےکااعلان

Now Reading:

7 مارچ تک اسکول بند کرنےکااعلان
کشیدہ صورتحال

بھارت کےدارالحکومت نئی دلی میں کشیدہ صورتحال کےپیش ِنظر 7 مارچ تک اسکول بندکرنےکااعلان کردیا گیا ہے ۔

 بھارتی میڈیاکےمطابق نئی دلی میں صورتحال میں بدستورکشیدہ ہے ،معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکےرہ گئی ہے۔  تاہم فسادات کے مد نظرشمال مشرقی دہلی علاقہ کےتمام سرکاری اورنجی سکولز 7 مارچ تک بند اورسالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ۔

ہندوسیناکےگروپ صدروشنوگپتانےکہاہےکہ آج دہلی میں شاہین باغ پرجاری دھرنےکوبزور طاقت ختم کرائیں گے۔

دریں اثناء قانونی مشیر سکھ فارس جسٹس نےکہاہےکہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی افسوسناک ہے ،مودی سرکار 20 کروڑ مسلمان بھائیوں کوظلم وتشدد کانشانہ بنارہی ہے۔

ان کامزیدکہناتھا کہ مسلمانوں کواترپردیش اورآسام سمیت ایک نئی ریاست کےقیام کی جدوجہدکرنی چاہیےسکھ برادری نے 1984ء کے قتل عام سے سبق سیکھ لیا ہے ۔

Advertisement

قبل ازیں کیجریوال حکومت نےبےگھرافرادکیلئے 9پناہ گاہیں قائم کردی ہیں۔ابتدائی طورپربےگھر افرادکو 25 ہزار روپے امدادی رقم دی جائیگی۔

اسپیشل  انویسٹی گیشن پولیس نے حالیہ فسادات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اوراس سلسلےمیں 148مقدمات درج کیےگئے ہیں جبکہ630افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

دریں اثنادہلی کےسب سے مصروف ترین راجیوچوک میٹرو سٹیشن پر’ملک کےغداروں کو،گولی ماروکےنعرے لگانے والے 6افرادکو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی نئی دہلی میں ہونےوالےمسلم کش فسادات کےخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نےبنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنےکامطالبہ کرتےہوئےمودی مخالف نعرے لگائےاورمودی کے پتلے نذرآتش کئے ۔

ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھارتی شہر دہلی میں مسلم کش فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے وزارت خارجہ نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے دہلی میں مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کے بارے میں استفسار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے فسادات کی وجہ سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگیا ہے، جبکہ مسلم کش فسادات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر