
افغان طالبان کےافغان فوج پر حملے میں 16 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 10 کو یرغمال بنالیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں فورسز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔
افغان فورسز کی جانب سے بھی طالبان کے حملے میں فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے 10 بارڈر سیکیورٹی آفیسرز کو یرغمال بھی بنالیا ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومت پر حملوں کے دوبارہ آغاز کرنے کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں حملوں میں اضافہ ہواہے ۔
خیال رہےکہ طالبان قیادت کی جانب سےمقامی کمانڈرزاورمیڈیا کوایک خط جاری کیا گیاتھا جس میں افغان فوجیوں پرحملےجاری رکھنے کا عندیہ دیتےہوئےکہاگیاتھاکہ اب غیرملکی فوجی ان کے نشانے پرنہیں ہوں گے۔
خط پرترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے دستخط بھی موجودتھےجبکہ اس سے قبل ہی صوبے قندھارمیں پانچ افغان چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئےہیں اور بدغیس میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ایک روزقبل خوست میں فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے دوران ہونے والے امن معاہدے میں 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی بھی طے پائی تھی تاہم افغان صدر نے اس شق کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی امریکا کی نہیں بلکہ کابل حکومت کی صوابدید ہے۔ جس پرطالبان نے قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت سے انکارکردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News