مناکوکےشہزادےالبرٹ بھی کوروناوائرس کاشکارہوگئے ہیں ، شہزادہ البرٹ کورونا بیماری کا شکار ہونےوالےپہلےسربراہِ مملکت ہیں۔
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق فرانس اوراٹلی کےدرمیان واقع ایک چھوٹی جزیرہ نماخودمختاریورپی ریاست ‘مونا کو’کاشہزادہ البرٹ دوم کوروناوائرس کاشکارہوگئےہیں۔
موناکوکےشاہی محل سےجاری ایک بیان میں کہاگیاہےکہ شہزادہ البرٹ دوم کےکوروناکےٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹوآئی ہے تاہم ان کی حالت خطرےسےباہرہے۔ وہ حکومتی امور اپنی نجی رہائش گاہ سے جاری رکھ سکتے ہیں۔ ان کی خرابی صحت سےکسی دوسرے فرد کو کوئی پریشانی لاحق ہونے کا اندیشہ نہیں۔
موناکوپیلس کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاہےہفتےکےشروع میں شہزادےکاطبی معائنہ کیاگیااورنتیجہ مثبت نکلا۔
تین دن قبل وزیراعظم کےعہدےکےمساوی وزیرمملکت سیرگ ٹیل بھی کورونا وائرس کاشکارہوچکے ہیں۔
ایک بیان میں شہزادہ مونانےریاست کےعوام پرزوردیا کہ وہ کورونا سےبچنےکےلیےتنہائی کےاقدامات کا احترام کریں۔
دوسری جانب برطانیہ سےبریگزیٹ اوراس کےبعدکےمذاکرات کےلیے یورپین یونین کےچیف مذاکرات کارمشل بارنئیےبھی کورونا وائرس سےمتاثرہوگئےہیں۔
I would like to inform you that I have tested positive for #COVID19. I am doing well and in good spirits. I am following all the necessary instructions, as is my team.
For all those affected already, and for all those currently in isolation, we will get through this together.
— Michel Barnier (@MichelBarnier) March 19, 2020
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر اطلاع دیتےہوئےکار مشل نےکہا کہ”وہ COVID-19 سےمتاثرہوچکےہیں اوران کا رزلٹ مثبت آیاہے۔ انہوں نےکہاکہ وہ ٹھیک ہیں اوراچھی اسپرٹ میں ہیں۔
انہوں نےان سےپہلےاس وائرس سےمتاثر ہونے والے مریضوں اورقرنطینہ میں رہنےوالےتمام مریضوں کوامید دلاتےہوئےکہا کہ ہم سب اس سے اکٹھے نکل جائیں گے۔
واضح رہےکہ دنیابھرمیں مہلک کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد10ہزارسےبھی تجاوزکرگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
