Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترکی نے شام کی سرکاری افواج کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے

Now Reading:

ترکی نے شام کی سرکاری افواج کے 2 لڑاکا طیارے مار گرائے
ترکی

ترکی نے  شامی صوبے ادلب  میں شام کی سرکاری افواج کے دو  لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  گذشتہ ہفتے درجنوں ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بعد  ترکی نے  شام کے خلاف فوجی کارروائیوں   میں تیزی سے  اضافہ کیا ہے۔

ترک فوج کی جانب سے حلب اور ادلب میں  شامی صدر بشار الاسد  کی فوج کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ترک فوج نے ایف 16 لڑاکا طیاروں سے شام کے روسی ساختہ سوخوئی جیٹ  طیاروں کو نشانہ بنایا ہے ۔

ترک وزیر دفاع نے  کہا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں ترک افواج نے شامی فوج کے آٹھ ہیلی کاپٹر ، 103 ٹینک ، 72 راکٹ لانچر ، ایک ڈرون اور چھ فضائی دفاعی نظام تباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے ترکی کے اس آپریشن کو ’آپریشن اسپرنگ شیلڈ‘ کا نام دیا ہے جو کہ شام میں    ترکی کا گذشتہ چار سالوں میں چوتھا حملہ  ہے۔

Advertisement

دوسری جانب شامی افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جوابی کارروائی میں ترک فوج  کے تین ڈرون مار گرائے ہیں ۔

شامی افواج نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ  فضائی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی طیارے کو  بغیر کسی وارننگ کے مار گرائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ترکی نے شام  کی سرکاری افواج کی پیش قدمی روکنے کے  لیے گذشتہ ماہ شمال مغربی شام کے صوبہ ادلب میں ہزاروں فوجی پہلے ہی تعینات کردیے تھے ۔

ترک حکومت کا موقف ہے کہ شامی افواج کی پیش قدمی سے ترک سرحد کے قریب تقریباً دس لاکھ  سے زائد افراد بے گھر ہوئے تھے جنہیں ترکی نے پناہ دی ہوئی ہے۔

ترکی  میں پہلے ہی 3.6 ملین شامی مہاجرین موجود ہیں  اور اب وہ مزید مہاجرین کی آمد کو روکنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز شام کے فضائی حملے میں 33 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
غزہ میں ہولناکیاں جاری ، قتل و غارت کی تمام حدیں پار ہو چکیں، انتونیوگوتریس
سعودی مفتیِ اعظم، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ انتقال کر گئے
دو ریاستی حل اجلاس، پاکستان کا اعلان نیویارک کی مکمل حمایت کا اعلان
دو ریاستی حل کانفرنس، فرانسیسی صدر کا فلسطین کو باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر