
ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیاں ہٹانے میں پاکستان کو کردار ادا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط 14مارچ کو لکھا گیا تھا جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو اپناکردار اداکرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن روحانی نے اپنے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امداد کی بھی اپیل کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرد ی ہیں اور کورونا وائرس کی وجہ سے ایران میں خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے مدنظر فوری طور پر پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیےایران کی علمی مدد بھی کی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 16مارچ کو امریکی خبررساں ادارے اے پی کو انٹرویو میں امریکہ سے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹانے کے لئے خاموش سفارتکاری اور پبلک اسٹانس، دونوں کا سہارا لے رہا ہے۔ پاکستان کا ایران کا ساتھ دینا اپنے اصولی موۤقف کی بنیاد پر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News